غـــزہ کی طرف امید کا سمندری سفر”
“غـــزہ کی طرف امید کا سمندری سفر”
دنیا بھر سے نکلنے والے 50 سے زائد جہاز اور 44 ممالک کے ہزاروں رضاکار غـــزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور معصوم فلسطینیوں تک براہِ راست انسانی امداد پہنچانے کے لیے سمندر کا رخ کر چکے ہیں۔ اس مہم کو “صمـود فلُوٹیلا” کا نام دیا گیا ہے، جو مزاحمت، یکجہتی اور انسانیت کی علامت ہے۔
اٹلی کی بندرگاہی مزدور یونین (USB) طرف اور دوسری یورپ بھر کی دیگر یونینز نے دو ٹوک اعلان کیا ہے:
“اگر ہمارے جہازوں سے ذرا سا بھی رابطہ منقطع ہوا یا انہیں روکا گیا… تو پورے یورپ کی بندرگاہیں بند کر دی جائیں گی۔ ایک کیل بھی اسـرائیل نہیں جائے گا!”
یہ اعلان ظاہر کرتا ہے کہ یورپی مزدور طبقہ بھی فلسـطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس فوٹیلا میں معروف شخصیات بھی شامل ھیں :
یہ قافلہ صرف کارکنوں کا نہیں بلکہ دنیا کی نامور آوازوں کا بھی ہے۔ ان میں شامل ہیں:
▪️ گریٹا تھنبرگ سوییڈش ماحولیاتی حقوق کی کارکن
▪️ہالی ووڈ اداکارہ سوسن سارینڈن
▪️گیم اف تھرون Game of Thrones
کے اداکار لیام کننگھم
▪️نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا
▪️ جماعتِ اسلامی پاکستان کے رھنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان
▪️سابق بارسلونا میئر اڈا کوئیلو
▪️نوبیل انعام یافتہ مائرئیڈ کورگن میکگائر
▪️تیونس کے سابق صدر منصف مرزوقی
▪️ادیبہ اور پلٹزر پرائز یافتہ ایلس واکر
▪️ماریانا مورٹاگوا – پرتگالی سیاستدان
▪️ایڈورڈو فرنانڈیز – ہسپانوی اداکار
▪️ایلس واکر – پلٹزر انعام یافتہ مصنفہ
▪️مائرئیڈ کورگن میکگائر – نوبیل امن انعام یافتہ
گُستاف سکارسگارڈ، مارک رفالو اور دیگر معروف شخصیات جیسے ابّی مارٹن، راہما زِین، زیریکالب، الزاندرو گاسمن وغیرہ بھی شامل ہیں
یہ سب مل کر اس عالمی کارواں کو ایک تاریخی اور انقلابی علامت بنا رہے ہیں۔
اس قافلے میں شامل لوگوں کا کہنا ھے کہ انہیں گرفتار یا شہید کیے جانے کا خطرہ ہے، لیکن پھر بھی وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ یہ فلُوٹیلا دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ فلـسطینی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔
یہ صرف امدادی جہاز نہیں، بلکہ ایک انسانی ضمیر کا قافلہ ہے ،جو دنیا کو یاد دلا رہا ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل انسانیت ہے۔
یہ حـمـاس اور غــزہ والوں کی قربانیوں کے ثمر کی وجہ سے دنیا بھر میں رائے عامہ کی بیداری کی لہر ھے۔۔۔
اللہ پاک اس قافلے میں شامل ھر باھمت کے دل کو ایمان کے نور سے بھر دے۔۔۔۔