جب مالدار غریب کو لوٹتا ہے تو اُس کی چمکتی عمارتیں “کاروبار” کہلاتی ہیں،
جب مالدار غریب کو لوٹتا ہے تو اُس کی چمکتی عمارتیں “کاروبار” کہلاتی ہیں،
جب وہ عوام کے خون پسینے کو نوٹوں میں نچوڑتا ہے تو اُسے “معیشت” کہا جاتا ہے،
جب وہ لاکھوں کا مال کھا جاتا ہے تو اُس پر ’’ڈیل‘‘ اور ’’پروجیکٹ‘‘ کا لیبل لگ جاتا ہے۔
لیکن…
جب غریب دو وقت کی روٹی کے لیے آواز بلند کرے،
جب وہ اپنے بچوں کے لیے انصاف مانگے،
جب وہ اپنی بھوک کو چیخوں میں ڈھالے—
تو اُسے ’’فساد‘‘ کا نام دے دیا جاتا ہے۔
یہ ہے آج کے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ۔
طاقتور کا ظلم قانون ہے، کمزور کی آہ جرم ہے۔
چوری کرنے والا عزت دار کہلاتا ہے،
اور حق مانگنے والا غدار۔
اصل تباہی یہ نہیں کہ مالدار لوٹ رہا ہے،
اصل تباہی یہ ہے کہ ہم سب کچھ دیکھ کر بھی
خاموش رہنے کے عادی ہو گئے ہیں۔
*یہ خاموشی ہی ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے۔*