November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے خصوصی مشاعرہ پاک ٹی ہاؤس،

IMG-20250905-WA0260

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے خصوصی مشاعرہ پاک ٹی ہاؤس، لاھور میں منعقد کیا گیا۔ جس کا عنوان تھا “78 سالہ مشاعرہ کی تاریخ” (14 اگست1947ء تا 14 اگست 2025ء) جس کی صدارت بابا نجمی (“ول آسماناں توں نہ ویکھ”) نے کی اور مہمانان خصوصی عرفان صادق، پروین سجل، ڈاکٹر خالدہ انور، ایوب عافی، فاطمہ غزل اور مبینہ عصیم تھے۔ مشاعرے کی نظامت طاہر ہاشمی نے کی۔(رابطہ سیکریٹری لاھور پی ڈبلیو اے) اورشعراء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سب نے اپنے اپنےکلام سے محفل میں چار چاند لگا دیئے خاص کر بابا نجمی نے اپنی انقلابی و مزاحمتی شاعری سنا کر محفل لوٹ لی۔ تمام حاضرین محفل نے احتراماً کھڑے ہو کر بابا نجمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ مشاعرہ کے آخری لمحات میں اختر علی خان نے اپنی سریلی آواز سے حاضرینِ محفل کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے منتظمین میں کامریڈ تنویر احمد خان (مرکزی صدر پی ڈبلیو اے پاکستان)، جاوید آفتاب (مرکزی سیکرٹری پی ڈبلیو اےپاکستان)، خواجہ آفتاب حسن (پروگرام آرگنائزر پی ایم ایف اسلام آباد)، ضماد گریوال (انفارمیشن سیکرٹری پی ڈبلیو اے پنجاب، مبینہ عصیم (ڈپٹی سیکرٹری پی ڈبلیو اے لاھور)، نبیلہ اکبر (میڈیا سیکرٹری پی ڈبلیو اے لاھور) اور مصباح چوہدری(انفارمیشن سیکرٹری پی ڈبلیو اے لاھور) شامل تھے۔