نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر تحصیل نور پورتھل زریاب فاطمہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر تحصیل نور پورتھل زریاب فاطمہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سوشل ویلفیئر آفس نورپور تھل میں خصوصی ریلیف کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کی فوری مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عطیات حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سماجی بہبود و بیت المال کے زیرِ انتظام باقاعدگی سے ہفتہ وار بنیادوں پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے تاکہ متاثرین تک ضروری سامان مسلسل پہنچتا رہے۔ زریاب فاطمہ نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہم ہنگامی بنیادوں پر راشن پیک تیار کر رہے ہیں جو کل سرگودھا بھجوائے جائیں گے۔مخیر اور صاحب ثروت حضرات سمیت عوامی سماجی حلقوں سے گزارش ہے کہ درج ذیل سامان پر مشتمل راشن پیک سوشل ویلفیئر آفس میں پہنچا دیں:10 کلو آٹا
1 کلو چاول
1 کلو چینی
½ کلو کھجور
ایک پیکٹ رس
½ کلو دال چنے
ایک پیکٹ بھنے ہوئے چنے
½ کلو دال مونگی
1 کلو گھی
1 کلو نمک
1 پاؤ چائے
ایک راشن پیک پر تقریباً 3500 روپے خرچ آ رہا ہے۔ آپ کے بھرپور تعاون سے ہم زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک یہ سہولت بروقت پہنچا سکیں گے۔