جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب نے تھانہ سٹی جوہرآباد
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او خوشاب نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے علاقہ بمقام سرور شہید چوک میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ذوالفقار حسن، ایس ایچ او ملک اعجاز اور پولیس سٹاف بھی موقع پر موجود تھا۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہری میں ساٸلین کے مساٸل سنے اور متعلقہ افسران کو جلداز جلد کارروائی کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا کرنے کے لیے کھلی کچہریاں بہترین ذریعہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتی ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرا مسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ ڈی پی او خوشاب نے احکامات جاری کئے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے -ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پران کی داد رسی کے لیے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔