November 17, 2026

*💥دریائے چناب میں سیلابی ریلے کے دوران پُل سے ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل*

Screenshot_2025-09-04_200504

*💥دریائے چناب میں سیلابی ریلے کے دوران پُل سے ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل*

دریائے چناب میں سیلابی ریلے کے دوران پُل سے ٹرین گزرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہو ا تھا جس کے پیش نظر دریائے چناب میں ایک بار پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

تاہم اب دریائے چناب میں سیلابی ریلے کے دوران پُل سے ٹرین گزرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سیلابی ریلے کے دوران پل سے ٹرین کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب خانیوال کے مقام پر سیلابی ریلا ریلوے پُل کے اوپر سے گزرنے لگا ہے جس کے پیش نظر شورکوٹ سیکشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

سامنے آئی ویڈیو میں سیلابی ریلے کے پانی کو ریلوے پل کے اوپر تک خوفناک حد تک آتے دیکھا جاسکتا ہے۔