November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران 12ربیع الاوّل کی تیاریوں سمیت دیگر انتظامی امور کا تبادلہ خیال

IMG-20250904-WA0383

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے)رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران 12ربیع الاوّل کی تیاریوں سمیت دیگر انتظامی امور کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ممبر قومی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق 12 ربیع الاوّل عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان رسالت کے طور پر منایا جائے گا ۔اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے آپؐ کا اخلاق ،اُسوہ ء حسنہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اسلام ہمیں اخلاق، امن محبت اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل ہے کہ امن ،محبت اور بھائی چارہ کو فروغ دیں۔ سیرت النبیؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیاوی اور آخروی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ضلع خوشاب میں جاری ترقیاتی سکیموں ،صفائی انتظامات ودیگر انتظامی امور بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔