November 17, 2026

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)7 ستمبر یوم ختم نبوت بہاولنگر میں ختم نبوت ریلی نکالی جائے گی ، پاکستان میں متفقہ طور پر قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دئیے گئے ، اکابر علماء کی قربانیوں کے نتیجے میں فتنہ

Screenshot_2025-09-02_172516

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)7 ستمبر یوم ختم نبوت بہاولنگر میں ختم نبوت ریلی نکالی جائے گی ، پاکستان میں متفقہ طور پر قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دئیے گئے ، اکابر علماء کی قربانیوں کے نتیجے میں فتنہ قادیانیت کی ہوا نکل گئی ان خیالات کا اظہار مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد عثمان نے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے آگاہی کے لئے 5 ستمبر کو خطباء جمعہ کے اجتماعات میں اور 7 ستمبر بروز اتوار صبح دس بجے دفتر عالمی مجلس ختم نبوت بہاولنگر مہاجر کالونی سے بھاولی ، فوارہ چوک ، اردو روڑ ، رفیق شاہ چوک ، منچن آباد چوک پریس کلب بہاولنگر تک ریلی نکالی جائے گی جسمیں تمام مکاتب فکر کے علماء ، وکلا، تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی جبکہ بہاولنگر میں 30 ستمبر بعد عشاء ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد القریش میرج ہال میں ہوگا مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔