بیو رو چیف میلسی ) شعبہ خدمتِ خلق ضلع وہاڑی کی جانب سے فتح پور میں کھانے اور امدادی کیمپ کا قیام
بیو رو چیف میلسی )
شعبہ خدمتِ خلق ضلع وہاڑی کی جانب سے فتح پور میں کھانے اور امدادی کیمپ کا قیام
فتح پور اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں شعبہ خدمتِ خلق ضلع وہاڑی کی جانب سے متاثرین کے لیے کھانے اور امدادی کیمپ قائم کیے گئے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی میلسی قاری عبدالواجد، جنرل سیکرٹری فتح پور قاری منور اور میڈیا سیکرٹری ضلع وہاڑی نعیم نذیر کارکنان کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ موجود تھے۔
کارکنان نے متاثرین کے ساتھ مل کر نہ صرف ان کا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد فراہم کی بلکہ سیلاب کے ریلے کو روکنے اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر عملی تعاون کیا۔