November 17, 2026

شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، کےپی اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے پر متفقہ قرارداد منظور۔

IMG-20250902-WA0363

شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، کےپی اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے پر متفقہ قرارداد منظور۔

افغان بھائیوں کے ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی زمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ افغان بھائیوں کی ہر مکمن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کےساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ کرے۔خیال رہےکہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔