بیو رو چیف میلسی کے معروف قانون دان ملک اسلم ساجد ایڈووکیٹ نے کہا سیلاب والے مقامات پر جا کر شوشل میڈیا کیلئے فوٹو بنانا یہ سیلاب زدگان توہین
بیو رو چیف میلسی کے معروف قانون دان ملک اسلم ساجد ایڈووکیٹ نے کہا سیلاب والے مقامات پر جا کر شوشل میڈیا کیلئے فوٹو بنانا یہ سیلاب زدگان توہین ھے ستلج نے ہمارے معزز کاشتکاروں عام لوگوں کو بے گھر کردیا انکا اتنا نقصان ہوا میرے لفظوں اور میں بیان کرنا ناممکن ھے خدا کیلئے انکے درد میں شریک ہوں ان کیلئے کھانا لیکر جائیں ، انسانی ہمدردی، خدمت اور قربانی جیسے مقدس جذبوں کو بھی فوٹو سیشن نظر نہ کریں ، جب کبھی قدرتی آفات آتی ہیں، سیلاب یا زلزلے کی صورت میں ہزاروں خاندان بے گھر ہو جاتے ہیں، بچے بھوک سے بلکتے ہیں اور بیماریاں پھیلتی ہیں ، طرح طرح کی مشکلات میں مبتلا کسان جن کا روزگار فصلوں سے وابستہ ھے
ہمارا رویہ صرف فوٹو سیشن ہی نہیں بلکہ دکھی انسانیت سے عظیم مذاق ہے۔ ایسے عناصر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتے ہیں، ایسی مکروہ حرکتوں کی روک تھام کے لیے کاروائیاں کی جائیں،
ملک اسلم ساجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں اپنے بار ممبران پر فخر کرتا ہوں وہ فوٹو سیشن یا تفریح کیلئے نہیں بلکہ خدمت کیلئے جاتے خاموش خدمت کرتے ہیں