سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی شورکوٹ کا ایک اور عوام دوست اقدام ، باہوپل شورکوٹ پر سیلاب متاثرین میں کھانے کی تقسیم، عوامی سماجی حلقوں کا زبردست خراج
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی شورکوٹ کا ایک اور عوام دوست اقدام ، باہوپل شورکوٹ پر سیلاب متاثرین میں کھانے کی تقسیم، عوامی سماجی حلقوں کا زبردست خراج تحسین۔ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے باہو پل شورکوٹ پر کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی شورکوٹ چوہدری محمد سرفراز احمد اور فنانس سیکرٹری چوہدری محمد ادریس موجود تھے۔
صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی چوہدری محمد سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرین کی مدد کے لیے شورکوٹ کی این جی اوز کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔