میلسی(بیو رو چیف )میلسی میں پتنگ بازی کے خطرناک کھیل نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ پچھلے دنوں شہر میں ایک معصوم بچے کے گلے پر دھاتی ڈور پھرنے کا
میلسی(بیو رو چیف )میلسی میں پتنگ بازی کے خطرناک کھیل نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ پچھلے دنوں شہر میں ایک معصوم بچے کے گلے پر دھاتی ڈور پھرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
اللہ رکھا کالونی، کچا کوٹ اور نتھے شاہ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ہے جہاں کم سن بچے چھتوں اور گلیوں میں زندگی داؤ پر لگا کر پتنگ بازی میں مصروف ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دھاتی اور کیمیکل لگی ڈور کسی بھی وقت کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے پتنگ بازی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کو خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے.