November 17, 2026

قاتل اور مقتول ،، 1951 میں ھمارے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قتل کر دیا گیا

IMG-20250829-WA0022

،، قاتل اور مقتول ،،
1951 میں ھمارے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قتل کر دیا گیا
لیاقت علی خان کو قتل کرنے والے سعید اکبر تھے جن کو موقع پر ہی پکڑنے کی بجائے قتل کیا گیا تھا ، مگر اس کے چار بیٹوں اور بیوہ کو ایبٹ آباد کنج قدیم میں ایک گھر آلاٹ کیا گیا اور سخت پہرے میں اس وقت کی جدید ترین سہولیات بھی مہیا کی گئی تھیں اور گزر اوقات کے لئے شاندار وظیفہ بھی مقرر کیاگیا ۔
پہرہ دینے والے سپاہی سے سعید اکبر کی بیوہ نے شادی کرلی سپاہی خان سے اس کے مزید 4 بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئیں
سعید اکبر کے 3 بیٹے یکے بعد دیگرے امریکہ میں سیٹل کرا دیئے گئے سعید اکبر کے بیٹوں کو امریکہ میں کاروبار کےلئے پیسہ دیاگیا اور وہ اب کروڑ پتی بن گئے انکی بیوہ ماں گزشتہ برس 106 سال کی عمر میں وفات پا گئی ہے
لیاقت علی خان جس نے بھارت میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سینکڑوں ملازم اور کروڑوں روپے ملک پاکستان کی خاطر ٹھکرا کر ہجرت کی اور اپنا سب کچھ پاکستان کے لئے وقف کردیا اس کی شہادت کے بعد اس کے بچے سکول کی فیسوں اور روٹی کے چند نوالوں کو ترستے رہے اور اسکی بیوہ کی پنشن بھی بند کردی گئی
میں نے یہ چند سطریں اس لئے لکھی ہیں کہ ہماری نئی نسل کو علم ہو ہم اپنے محسنوں کے ساتھ کیا کیا سلوک کرتے آئے ہیں .