November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-08-27_143926

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *27 اگست 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) راوی، ستلج اور چناب میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال، شاہدرہ لاہور سے آج رات پانی کا بڑا ریلا گزرے گا

🚨 (2) ’تیاریاں مکمل ہیں لاہور کے ڈوبنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں‘، وزیر آباد شہر میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا

🚨 (3) سمبڑیال میں خاندان کے 5 افراد سمیت 7 لوگ سیلابی پانی میں بہہ گئے

🚨 (4) سیالکوٹ: سیلاب میں بہنے والوں میں 2 بچوں اور باپ سمیت 3 افراد تاحال لاپتا، اہلیہ اور بیٹی سمیت 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں

🚨 (5) پاک فوج سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

🚨 (6) آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

🚨 (7) گڈو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، وزیراعلیٰ سندھ کی ہنگامی اقدامات کی ہدایت

🚨 (8) پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، ہیڈ قادرآباد کو بچانے کیلئے چناب کے 2 بند توڑ دیئے گئے

🚨 (9) پنجاب میں سیلاب: وزیراعظم کی فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

🚨 (10) محکمہ موسمیات کی 29 اگست تا 2 ستمبر ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

🚨 (11) رائے ونڈ میں 30 روپے کی لڑائی پر وحشیانہ قتل کا ایک اور ملزم شہزاد گرفتار

🚨 (12) راوی، چناب اور ستلج میں غیر معمولی سیلاب، کئی دیہات زیر آب، پانی وزیرآباد شہر میں بھی داخل

🚨 (13) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، اس کی گہرائی 125 کلومیٹر تھی

🚨 (14) سیلاب کے بعد احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ، بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت

🚨 (15) قائمہ کمیٹی اجلاس؛ آبی گزر گاہوں پر قبضہ کرنے والوں کو پھانسی دینے کی تجویز

🚨 (16) گورودوارہ کرتارپور صاحب سے 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا: رمیش سنگھ اروڑہ

🚨 (17) ڈسکہ میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن، سکھ برادری فیلڈ مارشل اور پاک فوج کی مشکور

🚨 (18) وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کے انخلا کےلئےجاری آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت

🚨 (19) عمران خان و دیگر پر فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر تھی

🚨 (20) غ_ز_ہ کے ہسپتال پر اس را_ئیلی حملہ، پاکستان کا عالمی برادری سے اقدام کا مطالبہ

🚨 (21) ڈمپر مافیا کے ہاتھوں ہلاکتوں کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ سندھ ہائیکورٹ نے مزید دلائل مانگ لیے

🚨 (22) بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑنے کا امکان، دوبارہ سیلاب کا خدشہ ہے: خواجہ آصف

🚨 (23) بھارتی آبی جارحیت، سکھوں کا مقدس اور تاریخی مقام کرتارپور گرودوارہ سیلاب میں ڈوب گیا، ویڈیو سامنے آگئی

🚨 (24) پاکستان بدلہ ضرور لے گا، بھارتی آبی جارحیت پر گورنر سندھ کا ردعمل

🚨 (25) پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

🚨 (26) شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

🚨 (27) مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں ریلیف آپریشن، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

🚨 (28) پی ٹی آئی کا نااہل ارکان کی نشستوں پر بائیکاٹ، این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

🚨 (29) رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

🚨 (30) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے راوی پل پر پہنچ گئیں

🚨 (31) سیلاب کے وقت دن رات کام ہورہا ہے، حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے: ترجمان پاک فوج

🚨 (32) ضلع پاکپتن میں سیلاب کے باعث 80 کلومیٹر طویل پٹی میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں

🚨 (33) آئندہ 2 روز میں پاکپتن کی دریائی پٹی پر سیلاب کی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ ہے: ڈی پی او

🚨 (34) دورہ جاپان پر ساتھ گئے فیملی ممبرز کے اخراجات مریم نواز نے خود برداشت کیے: وزیراطلاعات پنجاب

🚨 (35) سندھ اسمبلی کے ممبران کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 4 لاکھ کردی گئی

🚨 (36) پشاور میں پولیس بھی بھتہ نہ دینے پر تنگ کرتی ہے: خواجہ سرا رہنما کا الزام

🚨 (37) نواز، شہباز اور مریم کی مری میں ملاقات، نئے چیف الیکشن کمشنر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

🚨 (38) راوی، چناب اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال، شاہدرہ پر آج رات بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا خطرہ

🚨 (39) کرپشن کی حد ہوگئی، تمام سڑکیں بہہ گئیں، سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں: خواجہ آصف

🚨 (40) خیبرپختونخوا میں دستی اسٹامپ پیپرز پر پابندی، ای اسٹامپنگ کا نظام نافذ

🚨 (41) راوی کے گردونواح کے رہائشیوں کو الرٹ کردیا، نشیبی علاقوں کے حوالے سے آج رات اہم ہے: علیم خان

🚨 (42) فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہے

🚨 (43) آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلس_طینیوں کی آواز بن گئے

🚨 (44) اہلیت کے لحاظ سے ہم پنجاب حکومت سے بہت بہتر ہیں: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا

🚨 (45) تحریک انصاف کے ارکان پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر ابہام کا شکار

🚨 (46) عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم

🚨 (47) 31 اگست سے شدید بارشوں کا امکان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

🚨 (48) روہت شرما کا غلطی سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعتراف، وجہ بھی بتا دی

🚨 (49) عمران خان کو دھندلے پن کی شکایت، طبی معائنے کی درخواست دائر کردی گئی

🚨 (50) اوگرا کو ایل این جی قیمتوں کے تعین میں حائل مسائل دور کرنے کی ہدایت

🚨 (51) پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

🚨 (52) بھارت: بندر نے پیسوں سے بھرا بیگ چُرا کر نوٹ ہوا میں اُچھال دیے، عوام کی پیسے لوٹنے کی ویڈیو وائرل

🚨 (53) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

🚨 (54) بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

🚨 (55) پاکستان اور سویڈن کا پارلیمانی رابطوں کے فروغ، پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل پر اتفاق

🚨 (56) گجرات: دریائے چناب کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل، دو بچے ڈوب کر جاں بحق

🚨 (57) خواجہ آصف کا نالہ ایک کا ہنگامی دورہ، پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا

🚨 (58) مون سون بارشوں کے 9 ویں سپیل کا الرٹ جاری

🚨 (59) سیلابی صورتحال میں عوام سے اپیل، الخدمت فاؤنڈیشن کا رضاکار بنیں: حافظ نعیم الرحمان

🚨 (60) ملک میں سیلابی صورتِ حال، نارووال سیالکوٹ جانے والی تمام ٹرینیں بند

🚨 (61) نارووال آفت زدہ ضلع، تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے: احسن اقبال

🚨 (62) جعلی ڈگری کیس: خیبرپختونخوا حکومت کو استاد کیخلاف ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

🚨 (63) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی خوفناک ٹکر، آگ بھڑکنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

🚨 (64) پاکستان سے افرادی قوت بیلاروس بھیجنے کے لیے ایم او یو پر دستخط

🚨 (65) معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا مطالبہ