November 17, 2026

ایک ڈرامہ میں نامور اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو ڈرامے کے کرداروں کی ضرورت کے مطابق غصے کی حالت میں بطور خاوند تین بار طلاق طلاق طلاق کہہ دیا

FB_IMG_1756298930148

ایک ڈرامہ میں نامور اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کو ڈرامے کے کرداروں کی ضرورت کے مطابق غصے کی حالت میں بطور خاوند تین بار طلاق طلاق طلاق کہہ دیا
اور پھر چند روز تک پاکستان بھر کے اخبارات اور مولوی صاحبان کو گرما گرم بحث چھیڑنے کے لئے اچھا خاصا مصالحہ مل گیا کہ ڈرامے میں میاں بیوی کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں عثمان اور ثمینہ کی حقیقی زندگی میں طلاق ہو چکی ہے کہ نہیں ؟
کافی دن گزر گئے تو اسی ڈرامے میں غالبا” ہیرو کا کردار نبھانے والے توقیر ناصر نے ایک رپورٹر کے پوچھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “اتنے دنوں سے سارے مولوی یہی شور کئے جا رہے ہیں کہ عثمان اور ثمینہ کی طلاق ہو چکی ہے ، اُسی ڈرامے میں میں نے ہیروئن کو تین بار قبول ہے قبول ہے قبول ہے بھی کہا ہے کوئی مجھے یہ نہیں بتا رہا کہ میرا کیا ھوا …🙃😁😆