November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپورتھل کے زیر اہتمام جشن استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیاگیا۔۔جس کی قیادت

IMG-20250827-WA0290

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحریک منہاج القرآن تحصیل نورپورتھل کے زیر اہتمام جشن استقبال ربیع الاول ریلی کا انعقاد کیاگیا۔۔جس کی قیادت تحریک منہاج القران تحصیل نورپورتھل کے صدر سیٹھ محمد رضوان قدیر اور ناظم محمد سعید عاطف رحمانی نے کی ۔ ریلی میں عاشقان مصطفی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ماہ ربیع الاول کے خیر مقدمی نعرے درج تھے ۔ اس موقع پر فضا آمد مصطفی، مرحبا مرحبا، کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ عاشقان مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔ ریلی کا آغاز لاری چوک نورپورتھل سے کیا گیا جو کشمیر چوک سے ہوتی ہوئی دربار حضرت بابا سخی سیدن شاہ بخاری پر جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔ آخر پر ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔