پہلی بات ٹرمپ جی آپ چونکے ضرور ہو لیکن تھوڑی دیر سے چونکے ہو
پہلی بات ٹرمپ جی آپ چونکے ضرور ہو
لیکن تھوڑی دیر سے چونکے ہو
چین تمہارے گھیرے سے بڑا ہو چکا ہے
بلکہ تمہارے اردگر گھیرا لگانے والا ملک بن گیا ہے
اور طاقت کے کھیل میں دیر سے چونکنے والوں کو جو
کدو ملتا ہے ، وہ کدو تمہیں ملنے والا ہے ۔۔۔
اب جو مرضی راہ پکڑ لو ، کچھ بھی کر کے دیکھ لو
لیکن اس کا نتیجہ وہی نکلے گا جو زیادہ طاقتور ملک چاہتا ہے ، جو اس دنیا کی نئی سپر پاور چاہتی ہے
تم تو اس کی مرضی کے بغیر غزہ کے نہتے اور کمزور انسانوں پر بھی اپنی مرضی کے فیصلے نہیں تھوپ سکتے
وہ جب چاہے گا ، جہاں چاہے گا تمہارا راستہ روک لے گا
اب تمہارے پاس ہر ختم ہونے والی سپر پاور کی طرح صرف ایک ہی راستہ باقی بچا ہے ، ورلڈ وار 3 کا راستہ
بچا ہے اور اس میں ہی اسے گھیرو لیکن مجھے یقین ہے چین اس کی بھی تیاری کر کے بیٹھا ہے
۔
۔
۔
یہ تو ہوا ٹرمپ کے اعلان کا جواب
لیکن ہمارے سمجھنے لائق بات یہ ہے کہ تاریخ کے ان نازک لمحات میں جو کبھی سو ، دو سال بعد ہی رونما ہوتے ہیں ہمارا رول کیا ہونا چاہئے
بحثیت قوم ہمارا کیا فرض ہونا چاہئے
ہمارا سارا دھیان کس بات پر ہونا چاہئے ؟؟
اور میرے خیال میں جن کی وجہ سے ہمیں ان تاریخی لمحات میں دو سپر پاورز کی کشمکش کے دوران حکم کے یکے کا کردار ملا ہے یعنی ہماری تیار ، مستعد اور بہترین لڑاکا فوج کی وجہ سے ملا ہے ورنہ ہم بھی باقی ملکوں کی طرح اس کشمکش کا سانس روک کر جائزہ لے رہے ہوتے اور اس کے سوا کچھ نہ کر پا رہے ہوتے ۔۔ اس لئے ہمیں ان نازک لمحات کا احساس کرتے ہوئے اپنی فوج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا ہونا چاہئے ، انہیں یقین دلانا چاہئے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پوری قوم کو اپنے پیچھے کھڑا ہوا پائیں گے ۔۔ بس وہ ان حالات میں دلیر فیصلے کریں، علم و حکمت سے لبریز فیصلے کریں ۔۔۔ انہوں نے پاکستان کو بھی بچانا ہے اور ان دونوں سپر پاورز جن میں سے ایک نے جعلی اور دو نمبر مال بیچ کر پاکستان سمیت دنیا کی ہر انڈسٹری پر تالا لگایا ہے اور دوسرا تو خود ہی ڈالر چھاپتا ہے اور بغیر سوچے ملکوں کے ملک تباہ کرتا یے تمہیں ان کے درمیان میں سے سارے زمانے کا مال غنیمت بھی سمیٹ کر لانا ہے ۔۔
یہ ہونا چاہئے ان لمحات میں ہماری افواج کا ٹارگٹ اور یہ ہونا چاہئے ہمارا قومی فرض ۔۔۔ پھر ورلڈ وار ہو یا دونوں سپر پاورز کے درمیان کوئی ملک پراکسی بنے اور دونوں وہاں اپنی طاقت دکھائیں ۔۔ پھر انشاء اللہ ہمارے لئے ہر طرف پھل ہی پھل اور میوے ، میوے ہی دھرے ہیں لیکن اگر ہم اتنی بڑی تبدیلیاں دیکھ کر بھی نہ چونکیں اور وہی کرتے رہیں جو فرق فرق ، گروہ گروہ یا خواہش نفس کے غلام بن کر ہر وقت کرتے ہی رہتے ہیں تو پھر کچھ بھی ہو جائے ہمارے لئے تو بحثیت قوم ہر طرف خواری ہی خواری ، ذلت ہی ذلت رکھی ہے
Shahid Naseem