November 17, 2026

*مناواں میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے ہاتھوں 50 سالہ خاتون قتل*

IMG-20250826-WA0272

*مناواں میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے ہاتھوں 50 سالہ خاتون قتل*

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ مناواں کی حدود میں گھریلو تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی 50 سالہ بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ کو سیل کیا اور فرانزک شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او مناواں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ آلۂ قتل (چھری) برآمد کر لیا گیا ہے۔ لاش کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو معاملات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے دوران ملزم نے حملہ کیا۔ اہلِ محلہ کے مطابق واقعہ کے بعد 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر نفری نے بروقت رسپانس دیا۔

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے،