لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ناصر چوہان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،عاطف گھمن ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور اسامہ علی جپہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و لیگل
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ناصر چوہان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،عاطف گھمن ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور اسامہ علی جپہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ و لیگل ایڈوائزر 7 نیوز لاہور کی جانب سے لاہور بار،لاہور ہائی کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل الیکشن کے حوالے سے امیدواران کو نامزد کیا گیا اور ان کے اعزاز میں ناصر چوہان کی رہائش گاہ گلبرگ میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام بھی کیا گیا۔تقریب میں سینئر صحافی مرکزی نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز میاں محمد اصغر بھٹی،اویس احمد بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل لاہور سیٹ،میاں عمران پاشا سینئر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل لاہور سیٹ کے علاوہ لاھور،قصور،ننکانہ اور دیگر شہروں کے سینئر وکلاء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔