🌐کابل: افغان طالبان نے پکتیکا میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے کمانڈر حیات اللہ غلچکی تنگیوال کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے کابل کی چرخی پل جیل منتقل کر دیا۔
🌐کابل: افغان طالبان نے پکتیکا میں کارروائی کرتے ہوئے اپنے کمانڈر حیات اللہ غلچکی تنگیوال کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے کابل کی چرخی پل جیل منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ تعاون کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کابل کے دورے پر ہیں۔ کابل میں چین، طالبان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس جاری ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات، عملی تعاون اور سرحدی امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔..