عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔سید میاں حاجی محمد حسن شاہ صاحب نے آج ایک ہی دن اپنے علاقے کے تین
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔سید میاں حاجی محمد حسن شاہ صاحب نے آج ایک ہی دن اپنے علاقے کے تین نوجوانوں کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
نوجوانی کی اموات ایسے سانحے ہوتے ہیں جو دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ یہ وہ عمر ہے جب خواب اُبھرتے ہیں، امیدیں اپنے پر کھولتی ہیں اور زندگی کی راہیں وسعت اختیار کرتی ہیں، وہاں موت کا اچانک آجانا کسی بھی شخص کے لیے صدمے سے کم نہیں ہوتا۔میرے علاقے کے تین نوجوانوں کے ایک دن اچانک بچھڑ جانے/شہادت سے علاقے کی فضا میں سوگوار خاموشی چھا گئی ہے اور ہر دل ان کی کمی محسوس کر رہا ہے۔اللہ پاک نوجوانوں کی مغفرت فرمائے، ان کے خاندانوں اور دوستوں کو صبر عطا کرے۔
یوسی فقیر عبداللہ، گاؤں جان محمد سولنگ سڑک حادثے میں شہید ہونے والے نوجوان بلاول سولنگی کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور اظہار افسوس۔یوسی کانٹیو، گاؤں متارو نہڑی
رات کراچی میں سڑک حادثے میں شہید ہونے والے نوجوان غلام قادر نہڑی کے گھر پہنچ کر ورثا سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا گیا۔
چیلہار، گاؤں ڈٻڑڇان نہڑی
نوجوان عبدالرزاق ولد واپاری امیر نہڑی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ورثا سے تعزیت کی گئی۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ