*🔴یاللہ رحم! کراچی بارش کے پانی میں ڈوب گیا*
*🔴یاللہ رحم! کراچی بارش کے پانی میں ڈوب گیا*
*🔵ملیر میں سیلابی ریلے کا منظر! ⛔😱*
🌧️ بادل پھٹ گئے مگر آنکھیں اب بھی خشک ہیں 🌧️
انا للہ وانا الیہ راجعون 🤲
پاکستان کے گوشے گوشے میں آفات ٹوٹ رہی ہیں۔ کہیں زمین لرز رہی ہے، کہیں پہاڑ سرک رہے ہیں، کہیں پتھر پانی کی طرح بہہ رہے ہیں اور کہیں بڑے درخت تنکوں کی طرح بہہ رہے ہیں۔ لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں مگر ہماری آنکھوں سے آنسو نہیں نکل رہے۔ ہم نے آفات کو بھی مفاد پرستی، سیاست اور پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
کہاں ہیں وہ رہبر اور مبلغ جو قوم کو رب کی طرف پلٹنے کی دعوت دیں؟ کچھ علماء کرام اور صوفیاء اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں، ہمارے حکمران سود و مادیت کی دوڑ میں اندھے ہیں، اور صحافت عذاب کے مناظر بیچ کر کما رہی ہے۔
یہ بادلوں کا پھٹنا، پہاڑوں کا سرکنا اور لاشوں کا بہنا اللہ کی ناراضگی کی نشانی ہے۔ مگر ہم پھر بھی استغفار سے غافل ہیں۔ علاج ایک ہی ہے: ہر فرد اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔ یاد رکھیں: جب اللہ کے خوف سے آنکھوں سے پانی بہتا ہے، تو پھر عذاب کی شکل میں نہیں بہتا۔
یا رب! ہمارے حال پر رحم فرما، دلوں کو نرم کر دے، حلال رزق عطا فرما، فتنوں اور نفرتوں سے بچا، امت کو ایک کر دے، اور ایسے حکمران عطا فرما جو رحم دل ہوں۔ یا اللہ ہمیں وہ آنکھیں دے جو تیرے خوف سے روئیں اور وہ زبان دے جو کلمہ طیبہ پر جم جائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
🚨 اس وقت کرنے والے اعمال :-👇
نماز کی پابندی
قرآن کی تلاوت
استغفار کی کثرت
جھوٹ کا ترک
حلال رزق کمانا