November 17, 2026

*دعا نیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخ سندھ ارگنائزشن یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ

Screenshot_2025-08-18_153344

*دعا نیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخ سندھ ارگنائزشن
یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ

حیسکو ٹھٹھہ میں کرپشن کا راج – شہری پریشان، نظام بےبس*

تحریر: آزاد الطاف حسین تنیو مکلی ٹھٹھہ سندھ

ٹھٹھہ میں بجلی کی ترسیل کا ذمہ دار ادارہ حیسکو اس وقت کرپشن، نااہلی اور عوام دشمن رویے کی بدترین مثال بن چکا ہے۔ وہ شہری جو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں، انہیں بھی واپڈا عملے کی جانب سے مسلسل تنگ کیا جاتا ہے۔ ایک طرف اوور بلنگ دوسری طرف *غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ* اور تیسری طرف *کنڈا مافیا* کی سرپرستی، تیسری طرف پرائیویٹ لوگوں کے ذریعے کی قیمتی وائر چوری کر کہ ان صارفین کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اسی ماہ سرکاری آفیس اور گھروں سے جن کے میٹر ہیں بل دینے والوں کو نشانہ بنایا گیا اس حوالے سے میں خود روینیو آفسیر ایس ڈی او ایکسین کو کال کر کہ آگاھ کیا مگر مافیا میں شامل یہ سب مل کر ایک ایسی تصویر پیش کرتے ہیں جس میں انصاف اور جوابدہی ناپید ہیں۔

*کنڈا سسٹم* کے تحت پرائیویٹ افراد کے ذریعے من پسند علاقوں میں بجلی دی جاتی ہے، اور لاکھوں کا نقصان حیسکو برداشت کرتا نظر آتا ہے، مگر حقیقت میں یہ کرپشن کے ذریعے جیبوں میں جاتا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس سب میں یونین کی آڑ میں افسران اور اہلکار خود ملوث نظر آتے ہیں۔

باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے شہری چیختے رہ جاتے ہیں، ان کی شکایات کو سنا نہیں جاتا، الٹا ان پر نئے میٹر، خراب ٹرانسفارمر، یا بریک ڈاؤنز کے بہانے نت نئے مالی بوجھ ڈال دیے جاتے ہیں۔ ریڈنگ کے بغیر اندازوں پر بلنگ عام ہے، اور اگر کوئی اعتراض کرے تو اس کا میٹر کاٹ دیا جاتا ہے یا وائر چوری کروائی جاتی ہے ۔

شہریوں نے کئی بار احتجاج ریکارڈ کرایا، میڈیا میں آواز اٹھائی، مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہ ہو سکی جو لوگ وفاقی محتسب میں گئی ان فیصلوں پر بھی عملدرآمد کرنے میں تاخیر کی جاتی ہے ۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ:حیسکو میں انسداد کرپشن سیل فوری فعال کیا جائے ۔بل ادا دینے والے شھریوں کو تحفظ دیا جائے۔سالوں سے قابض کرپٹ ملازمین کو ضلع بدر کیا جائے ان کی ضلع میں واپسی پر پابندی عائد کی جائے کیوں کہ یہ مافیا ہے جو کہ پہر سے عوام کا خون چوسنے کلئے واپس آجاتے ہیں۔حیسکو کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کیا جائے تاکہ کرپشن کے راستے بند ہوں۔اگر حیسکو کی اصلاح نہ کی گئی تو عوام کا اعتماد حیسکو سے مکمل ختم ہو جائے گا اور کرپشن کی دیمک پوری نظام کو چاٹ جائے گئی اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان نیب اور وزارت توانائی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد اس معاملے کا نوٹیس لئے کر ٹھوس اقدام کرے ایک بار سالوں سے یونین کی آڑ میں قابض کرپٹ اہلکاروں کو مشورا دیتا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اس پہلی کے عوام ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے یا کورٹ ذریعے کیس داخل کئی جائیں یا سوشل میڈیا پر ان کے نام آشکار کئی جائیں