بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت ٹیموں کا خان کالونی اور
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت ٹیموں کا خان کالونی اور حسین کالونی میں ایکشن، پختہ تجاوزات مسمار، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیرنگرانی عوامی شکایات پر خان کالونی اورحسین کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور عوامی دشواری کا باعث بننے والی پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسروسیم جاوید نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے جس کے تحت تجاوزات کرنے والوں کو اپنی مقررہ حدود تک رکھنے کے ساتھ ساتھ پختہ تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کے تحت کسی قسم کا دباؤ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں گی۔