سٹی پریس کلب کراچی کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد خصوصی تحریر :راجہ نور الہی عاطف
سٹی پریس کلب کراچی کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد
خصوصی تحریر :راجہ نور الہی عاطف
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سٹی پریس کلب کراچی شاندار صحافتی روایات کا حامل ادارہ ہے اور خوشاب / سرگودھا ڈویژن سے راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف) کی اس عظیم روایات کے حامل ادارہ کے ساتھ اعزازی وابستگی نہ صرف میرے لیے بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے جس پر میں بانی و سرپرست اعلی ا سٹی پریس کلب کراچی جناب محترم المقام اسد سعید خان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ یہ ادارہ سالہا سال سے قومی ایام بڑے تزک و احتشام کے ساتھ مناتا چلا آرہا ہے جس کا کریڈٹ ادارہ کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی سٹی پریس کلب کراچی میں جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب خاص کے مہمان خصوصی جناب پیردرویش خان خویشگی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ تھے جب کہ سلطان میر خٹک صاحب عثمان خٹک صاحب میاں محمد منشاء صاحب عمر خٹک صاحب غازی بن شاہین صاحب ارشد نیازی صاحب نے بھی اپنی خصوصی شرکت سے تقریب خاص کو چار چاند لگا دیئے تقریب خاص کی نظامت کے فرائض مرکزی ترجمان سٹی پریس کلب سید عمران علی نے سر انجام دیئے تقریب کا باقاعدہ آغاز مرکزی زمہ دار سٹی پریس کلب جناب قاری حبیب الرحمن نقشبندی شاذلی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔سید عمران علی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت اشعار پیش کئے تقریب کی شروعات میں شہدائے تحریک پاکستان شہدائے بقائے پاکستان شہدائے افواج پاکستان شہدائے پولیس و شہدائے رینجرز پاکستان شہدائے صحافت پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا۔ختم قرآن کے بعد قاری محمد شفیق الرحمان سعیدی نے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے انتہائی رقت آمیز دعا فرمائی یقیناً جشن آزادی پاکستان کے لئے سجائی گئی اس خوبصورت محفل کا یہ یادگار اور روح پرور منظر دیکھنے کے قابل تھا دعائے خیر سے فراغت کے بعد بانی و سرپرست سٹی پریس کلب اسد سعید خان سرپرست اعلیٰ پیر درویش خان خویشگی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چیئرپرسن پروین اسد خان سینئر صحافی رہنماء سلطان میر خٹک اور زمہ داران سٹی پریس کلب کی زیر قیادت تمام شرکاء محفل نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پرچم کشائی کی پرچم کشائی کرتے ہوئے شرکاء محفل کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر پاکستان زندھ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی پرچم کشائی کے یادگار لمحات سے فارغ ہو کر تقریب کا ایک بارپھر آغاز کرتے ہوئے بانی و سرپرست سٹی پریس کلب اسد سعید خان نے تمام شرکاء محفل کو دعوت دی کہ آج اس تاریخی اور یادگار موقع پر آپ تمام حضرات پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے چند الفاظ پر مشتمل پیغام کی صورت میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کریں تمام شرکائے محفل نے بانی و سرپرست سٹی پریس کلب کی اس دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ہوئے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔جزبات سے بھرپور ان لمحات کے دوران چیئر پرسن سٹی پریس کلب پروین اسد خان مرکزی ایڈوائزر غازی بن شاہین مہمان خاص جناب سلطان میر خٹک،جناب عثمان خٹک،جناب میاں محمد منشاء،جناب عمر خٹک،جناب فرقان احمد انصاری،لیاقت علی مبیجو،ملک محمد بلال،اشفاق احمد صدیقی،ارشاد احمد،اسد سولنگی،ععامر علی ابڑو،اور فیروزہ خاتون نے بھی اپنے جذبات سے بھرپور خطاب میں تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور آزادی کی قدر و قیمت پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب کے اختتامی مراحل میں سرپرست اعلیٰ سٹی پریس کلب پیر درویش خان خویشگی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پاکستان کی آزادی کے حوالے سے اپنے جزبات و احساسات کا خصوصی اظہار کیا پیر درویش خان خویشگی ایڈووکیٹ کے جزبات سے بھرپور خطاب کے بعد بانی و سرپرست سٹی پریس کلب اسد سعید خان نے بھی تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء محفل کے خوبصورت پیغامات اور مقررین کے خصوصی خطابات کے بعد جشن آزادی پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب خاص میں شرکاء محفل کا جوش و خروش دیدنی تھا دوران تقریب شرکاء محفل پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے رہے تقریب خاص میں شہر بھر سے زمہ داران و ممبران سٹی پریس کلب اور بڑی تعداد میں سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات جن میں قابل زکر عرضی انڑ،عبدالمناف انڑ،دیدار علی بروہی،محمد اشفاق،اعجاز احمد،سعید،محمد سلیم،نظام،محمد رضوان،محمد منظور خان، صفر راجپر،زین،محمدمنصف،حسان،قاری محمدحسن،قاری محمد تنویر سعیدی،عبدالرحمان،بہادر علی بروہی،نوید احمد،منٹھار علی،دیدارعلی،نیازحسین،محمدعلی،عرفان انجم سہوترہ۔راحیل مسیح۔ماسٹر عبیداللہ،فریحہ اسد،گلنشین،محمد عرفان خان نے اپنی اپنی شرکت یقینی بنائیں۔سٹی پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب کے آخری لمحات میں تمام شرکاء محفل کے لئے حسب روایت پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اختتام تقریب کے دوران شرکاء محفل نے مہمان خصوصی جناب پیردرویش خان خویشگی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور دیگرز مہمانان خاص کے ساتھ اپنی اپنی یادگار تصاویر بنوائیں سٹی پریس کلب کی اس تقریب خاص کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے فرائض رحمت اللہ اریان اور محمد سعد اسد خان نے سر انجام دیئے۔