دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کےپیش نظر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پانچ فلڈریلیف کیمپ قائم. ریسکیو1122 کےاہلکار اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ دریائی علاقوں میں خدمات انجام دیں گے.
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کےپیش نظر تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پانچ فلڈریلیف کیمپ قائم. ریسکیو1122 کےاہلکار اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ دریائی علاقوں میں خدمات انجام دیں گے.
میلسی(محمد مختار سولگی ) تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی راناذوہیب کریم نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کےپیش نظر حساس دریائی علاقوں موضع نعمت علی ,فتح پور ,موضع دھلو,اور کرم پور میں پانچ مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے ہیں جہاں ریسکیو1122 حفاظتی انتظامات کا انعقادکرےگی جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے پٹواری حضرات متعلقہ دریائی علاقوں کی نگرانی ودیگر امور کےلئے اپنی خدمات انجام دیں گے.