November 17, 2026

*🔴مون سون کے نئے طاقتور اسپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 4 افراد جاں بحق*

IMG-20250818-WA0260

*🔴مون سون کے نئے طاقتور اسپیل کا آغاز، صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی، 4 افراد جاں بحق*

*🟢صوابی میں پانی گھروں میں داخل، جان بچانے کیلئے لوگ چھتوں پر چڑھ گئے، نوشہرہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، مینگورہ میں بھی طغیانی، چکوال میں نشیبی علاقے زیر آب*

ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوگیا، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں، خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوابی کے علاقے داروڑی میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں گھر ڈوب گئے، شہری جان بچانے کے لیے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے، 70 سے زائد محصور افراد کو سیلاب سے ریسکیو کرلیا گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔