ہارون آباد (نامہ نگار)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں با اثر زمیندار کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب بزرگ مزدور پر بہیمانہ تشدد،متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا
ہارون آباد (نامہ نگار)ہارون آباد کے نواحی گاؤں میں با اثر زمیندار کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غریب بزرگ مزدور پر بہیمانہ تشدد،متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ۔پولیس تھانہ صدر کی حدود میں بااثر زمیندار نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ غریب بزرگ مزدور کو کام سے انکاری کی پاداش میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بہیمانہ تشدد سے بزرگ مزدور کی حالت خراب،متاثرہ خاندان کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں کا رہائشی بزرگ مزدور اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھا کہ بااثر زمیندار اپنے دو ساتھی کے ہمراہ گھر میں موجود میاں بیوی پر دھاوا بول دیا اور میاں بیوی پر تشدد کرتے ہوئے اپنے ساتھ گاڑی میں بیٹھا کر لے گے تینوں ملزمان کا تعلق نواحی گاؤں تھری ون آر سے ہے متاثرہ خاندان کی مدعیت میں پولیس تھانہ صدر ہارون آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے دو ملزمان گرفتار لیکن تاحال مرکزی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر سے فوری نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔