November 17, 2026

انجلینا جولی کی بھائی کو ’فرنچ کس‘، شوبز دنیا میں ہلچل

IMG-20250817-WA0055

انجلینا جولی کی بھائی کو ’فرنچ کس‘، شوبز دنیا میں ہلچل
ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کی فلم یا سماجی خدمات نہیں بلکہ ایک متنازع لمحہ ہے۔ حالیہ ایوارڈ تقریب میں انجلینا جولی نے اپنے بھائی جیمز ہیون کو اسٹیج پر ’فرنچ کس‘ دے کر سب کو چونکا دیا۔

تقریب میں موجود مہمان دم بخود رہ گئے جبکہ کیمروں نے اس منظر کو فوراً محفوظ کر لیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپس جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے ہیں، جہاں مداح اور ناقدین یکساں طور پر بحث کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے “پیار کا غیر روایتی اظہار” کہا، تو کچھ نے اسے “حد سے بڑھا ہوا لمحہ” قرار دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب جولی اور ان کے بھائی اپنی قریبی تعلقات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوں۔ ماضی میں بھی دونوں کی سرخ قالین پر بے تکلف تصاویر خبروں میں رہ چکی ہیں۔ انجلینا جولی نے اس تازہ واقعے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔