اسرائیل ایک بنجر ملک ہے اس کا صرف 4 % رقبہ قابل کاشت ہے جبکہ اپنی ضرورت کی سبزیاں فروٹ ڈیری آئٹم پولٹری نہ صرف خود پیدا کرتا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے (عرب ممالک کو🤦) اس میں
اسرائیل ایک بنجر ملک ہے اس کا صرف 4 % رقبہ قابل کاشت ہے جبکہ اپنی ضرورت کی سبزیاں فروٹ ڈیری آئٹم پولٹری نہ صرف خود پیدا کرتا ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کرتا ہے (عرب ممالک کو🤦) اس میں hydroponic اور اس جیسی دیگر تیکنیک کا موثر استعمال ہے جس کا بنیادی مقصد کم جگہ پر کم وقت میں کم اخراجات پر زیادہ پیداوار کا حصول ہے۔۔سوال یہ ہے کہ کیا جدید ٹولز جدید تیکنیک پیداوار کی منصفانہ ملکیت طے کرسکتی ہے؟؟ مثال کے طور پر سندھ میں وڈیرہ پیداوار کو فروخت کرنے کا اختیار ہاری کسان ( bonded laboure) کو نہیں دیتا۔ پیداوار کے نفع کو ادھا ادھا تقسیم کرنے کا فریب دیتا ہے جبکہ فروخت کی ہمیشہ کم قیمت (under value) ظاہر کرتا ہے۔ دوسری طرف پیداواری اخراجات بانڈیڈ لیبر یعنی ہاری ( سندھ میں ہاری سے مراد بانڈیڈ لیبر ہے) کو برداشت کرنے پڑتے ہیں مثال کے طور پر 100 روپے کا نفع کاغذ میں ظاہر کیا گیا یعنی 50 روپے وڈیرے کے اور 50 روپے ہاری کے ہاری کے 50 روپے میں سے بیج کھاد ٹریکٹر بجلی کے بل و دیگر اخراجات ہاری کے منافع میں سے کانٹے جاتے ہیں۔ جس کے بعد ہاری کے پاس بچتا نہ ہونے کے برابر ہے پھر اگلی فصل کے لئیے پیسے نہیں ہوتے وہ ادھار میں کام کرتا ہے ادھار وڈیرے سے لینا مجبوری ہے بینک تک ہاری کی رسائی نہیں ہوتی۔ وڈیرہ کھاد کی 1700 کی بوری 2400 میں دیتا ہے۔ اب نئی تصویر ہاری کے لئیے یہ بنتی ہے کہ کم قیمت پر فروخت زیادہ قیمت کے اخراجات نتیجہ ناختم ہونے والا مسلسل بڑھتا ہوا قرضہ جو ہاری کی نسلیں تک نہیں اتار سکتیں۔ایسے میں جدید ٹولز اور ٹیکنیک کو سمجھنا اور استعمال میں لانا صرف مفروضہ رہ جاتا ہے۔وڈیرے کا بنیادی مقصد ہاریوں کے نام پر ریوڑ پالنا ہوتا ہے جن کو الیکشن و اقتدار کے حصول کے لئیے استعمال کرنا۔اب اقتدار میں اکر وہ سندھ میں کیا گل کھلاتا ہے یہ سندھ کی صورتحال سے پتا چل جاتا ہے۔ اور ماتم اس بات کا کہ یہ سب 2013 میں قانونی حیثیت بھی اختیار کرچکا ہے۔بلفرض بھولی بھٹکی کوئی قانونی شق اگر ہاری کے مفاد میں نکل بھی اتی ہے تو جج تفتیشی جوان سب کے ہاتھ بندھے ہوتے ہیں۔ایسے میں اجتماعی جمہوری جدوجہد بغیر زمینی اصلاحات کے کیسے ممکن ہے؟؟؟؟؟؟؟
یاد رہے وڈیرے نے اپنے حق میں جتنی استحصالی قانون سازی کی ہے وہ خود غیرقانونی ہے۔ائین میں دئیے گے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، 1950 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو کہتا ہے کہ کسی بھی طرح کے اخراجات کی زمہداری ہاری کی نہیں ، یو این او کے چاٹر کی خلاف ورزی ہے، انٹر نیشنل اکاونٹنگ اسٹنڈرڈ کی خلاف ورزی ہے، کارپوریٹ لاء اف پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ اور یہ سب خلاف ورزیاں آئین کا حصہ بھی ہیں۔ عجیب آئین کی شکل بنا دی ہے جو خود اپنی ہی نفی کررہا ہوتا ہے۔۔