November 17, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2025-08-15_082106

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *15 اگست 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی؛ 204 افراد جاں بحق

🚨 (2) بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی، کئی گاؤں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، 157 افراد جاں بحق

🚨 (3) باجوڑ میں 21 افراد لقمہ اجل بنے، بٹگرام میں بھی آبی ریلے 10 افراد کو بہا لے گئے، مانسہرہ میں 2 اور لوئر دیر میں 7 اموات

🚨 (4) خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، صوبے میں کل سوگ کا اعلان کردیا گیا

🚨 (5) بادلوں کے پھٹنے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 18 افراد جاں بحق

🚨 (6) باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کیلئے جانیوالا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، 5 افراد شہید

🚨 (7) امدادی کارروائیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش، حادثے کے مقام کی ویڈیو سامنے آگئی

🚨 (8) طوفانی بارشوں کی پیشگوئی: پی ڈی ایم اے پنجاب کی انتظامیہ و اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

🚨 (9) آزاد کشمیر : وادی نیلم میں پھنسے 700 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

🚨 (10) وادی نیلم: سیلابی ریلوں میں 6 رابطہ پل بہہ گئے، 400 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا

🚨 (11) گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ

🚨 (12) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی

🚨 (13) اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں اور خیبرپختونخوا کےعوام سے تعاون کا یقین دلایا

🚨 (14) پختونخوا کو ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے بھیجا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

🚨 (15) وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی: وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ کےپی کو یقین دہانی

🚨 (16) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

🚨 (17) وادی نیلم میں کُنڈل شاہی آبشار پر بنا پُل ایک بار پھر بہہ گیا

🚨 (18) خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کی ایڈوائزری جاری

🚨 (19) وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل فراہم کرنے کی ہدایت

🚨 (20) اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

🚨 (21) واٹر کینن اور آنسو گیس سے لیس پولیس پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ سڑک بند کرکے گاڑیاں روک دیں

🚨 (22) کراچی سمیت ملک بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس روایتی راستوں پر اختتام پذیر

🚨 (23) پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ نہیں کررہا، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے: خواجہ آصف

🚨 (24) پاکستان کی نام نہاد ’’گریٹر اس را_ئیل‘‘ کے قیام بارے اس را_ئیلی بیانات کی شدید مذمت

🚨 (25) تمام صورتحال مانیٹر کررہے، دیگر اضلاع کو بھی الرٹ جاری کردیا: علی امین گنڈ اپور

🚨 (26) خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری

🚨 (27) بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری

🚨 (28) وزیراعظم خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ، فوکس ریسکیو اقدام پر ہے: عطا تارڑ

🚨 (29) ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، ریڈ الرٹ جاری

🚨 (30) بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریاں: ہلال احمر خیبرپختونخوا کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم

🚨 (31) برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

🚨 (32) بارشوں سے تباہ کاریاں، وزیراعظم کا گورنر کے پی سے اظہار افسوس، ہنگامی اجلاس طلب

🚨 (33) سینیٹر اعجاز چودھری کی خالی جنرل نشست پر پولنگ کا شیڈول جاری

🚨 (34) امریکی ناظم الامور کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان اور تباہی پر اظہار افسوس

🚨 (35) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں

🚨 (36) خیبر پختونخوا میں ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے: بیرسٹر گوہر

🚨 (37) شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب کی سنگین صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

🚨 (38) وفاق اور صوبائی حکومت ملکر متاثرہ علاقوں میں کام کریں: فیصل کریم کنڈی

🚨 (39) سویڈن کی مسجد پر فائرنگ میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی

🚨 (40) بھارت کی ایک اور سبکی، 46 ممالک نے پلاسٹک آلودگی روکنے سے متعلق اجلاس کی صدارت پاکستان کو سونپ دی

🚨 (41) نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر فرد دیکھ سکے گا

🚨 (42) جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری

🚨 (43) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اہم کارنامہ، سینہ چاک کیے بغیر 14 مریضوں کے دل کے والو تبدیل

🚨 (44) کراچی میں لڑکی سے زیادتی، اغوا اور دھمکیاں دینے کے ملزم کو 50 سال قید کی سزا

🚨 (45) بلوچستان انٹرنیٹ بندش: صارفین کے نیٹ پیکجز محفوظ اور اگلے ماہ پر منتقل ہوجائیں گے: طارق فضل

🚨 (46) پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا: آئی ایم ایف

🚨 (47) جنگ کے بعد مودی کو خواب میں بھی پاکستانی فوج نظر آتی ہے: خواجہ آصف

🚨 (48) کے پی میں 3 دنوں میں دہشت گردوں کے 10 مقامات پر حملے، 5 اہلکار شہید

🚨 (49) عمران خان کے ٹائیگرز نے رات جاگ کر معرکہ حق پر مہم چلائی لیکن انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا: فیصل جاوید

🚨 (50) نئی دہلی میں شدید بارش، درخت چلتی ٹریفک پر آگرا، ایک شخص ہلاک

🚨 (51) قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت پر فیصلہ ایک دو روز میں متوقع

🚨 (52) جونز کریک اوپن اسکواش میں پاکستان کے دو کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

🚨 (53) راولپنڈی میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق

🚨 (54) فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا

🚨 (55) بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحال کرنے پر بات چیت

🚨 (56) پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور کی اے لیول میں شاندار کامیابی، کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام

🚨 (57) تائی کوانڈو چیمپئن شپ: طیبہ اشرف اور سُنبل فاطمہ نے 5 گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا

🚨 (58) یورپی یونین اور جرمنی کی نئے اس را_ئیلی منصوبے کی مذمت، منصوبہ فوری روکنے کا مطالبہ

🚨 (59) پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کر دشمنی کی اس کا انجام برا ہوا: اسحاق ڈار

🚨 (60) ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا: گنڈاپور

🚨 (61) معاشرے میں طلاق کی بڑھتی شرح، بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا

🚨 (62) امریکی ٹیرف: ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی

🚨 (63) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا

🚨 (64) امریکن پاکستانیوں کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

🚨 (65) امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب

🚨 (66) پاکستان اور جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

🚨 (67) ناقص کارکردگی سے قومی کرکٹرز کے بھاری معاوضے عیاں ہونے لگے

🚨 (68) ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز کی پہلی فتح، بنگلا دیش کو شکست

🚨 (69) حب ریلی کراس: منفرد اور خطرناک آف روڈ ریسنگ کا میلہ اتوار کو سجے گا

🚨 (70) زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط