November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو “ایک محنتی درزی کا بیٹا آج نیویارک کی یونیورسٹی میں… یہ ہے اصل کامیابی”

IMG-20250816-WA0021

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

سامارو
“ایک محنتی درزی کا بیٹا آج نیویارک کی یونیورسٹی میں… یہ ہے اصل کامیابی”

غربت رکاوٹ نہیں، حوصلے کی کمی رکاوٹ ہے!

دولت کمار، ولد جناب گلاب کمار (پیشے سے درزی)، نے یہ ثابت کر دیا کہ خواب دیکھنے والا اگر ہمت کرے تو کوئی طاقت اسے کامیابی سے نہیں روک سکتی۔
IBA کراچی سے اسکالرشپ پر گریجویشن مکمل کرنے کے بعد، اب انہوں نے ماسٹرز کے لیے Fordham University, New York City, USA میں اسکالرشپ حاصل کی۔

یہ کامیابی ہر اس نوجوان کے لیے پیغام ہے جو سمجھتا ہے کہ مالی حالات راستہ بند کر دیتے ہیں۔
دولت کمار نے اپنے عزم، محنت اور والدین کی دعاؤں سے دنیا کو دکھا دیا کہ اصل دولت انسان کا حوصلہ ہے، نہ کہ جیب میں پڑا پیسہ۔

آج وہ سامارو کا فخر ہیں اور آنے والے کل کے لیے ہزاروں نوجوانوں کی امید۔
ان کے والدین اور پورے خاندان کو اس عظیم خوشی پر دل سے مبارکباد