November 17, 2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پویس آفیسر محمد افضل کا میلسی کا وزٹ.

IMG-20250815-WA0323

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پویس آفیسر محمد افضل کا میلسی کا وزٹ.
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔

میلسی (محمدمختارسولگی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے میلسی میں جلوس کے روٹس پر انتظامی و سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا ہے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور منتظمین سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے اس موقع پر کہا کہ چہلم حضرت امام حسین پر جلوسوں کے روٹس پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے راستوں پر صفائی، روشنی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنائی جارہی ہیں تمام متعلقہ محکمے اور پولیس جلوسوں کے ہمراہ ہیں منتظمین جلوسوں کے اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی امن و امان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول رکھا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،صدر انجمن تاجران شیخ سلیم، جہانگیر ہاشمی اور دیگر معززین بھی موجود تھے.