November 17, 2026

*سوراب میں عطائی ڈاکٹروں کا راج محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی۔*

Screenshot_2025-08-07_073724

*سوراب میں عطائی ڈاکٹروں کا راج محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی۔*

*سوراب اور گرد و نواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار نے عوام کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی اور عدم توجہی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے گلی محلوں میں قائم غیرقانونی کلینکس میں نیم تعلیم یافتہ افراد شہریوں کی صحت سے کھیلنے میں مصروف ہیں جنہیں روکنے میں متعلقہ ادارے مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔*

*ذرائع کے مطابق سوراب کے بیشتر علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز برسوں سے اپنی دکانیں چمکائے بیٹھے ہیں نہ صرف یہ افراد میڈیکل کی تعلیم اور رجسٹریشن سے محروم ہیں بلکہ ناقص علاج اور جعلی دواؤں کے باعث شہریوں کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں متعدد کیسز میں مریضوں کی حالت بگڑنے کے واقعات بھی سامنے آئے لیکن تاحال کوئی موثر کارروائی نہ کی جا سکی۔*

*محکمہ صحت کے پاس ان عطائیوں کی مکمل فہرستیں موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے کچھ اہلکاروں کی پشت پناہی بھی ان جعلی ڈاکٹروں کو حاصل ہے، جس کے باعث یہ دھندا کھلے عام جاری ہے۔*

*شہریوں اور سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور محکمہ صحت سوراب کے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔*

*عوام کا کہنا ہے کہ جب تک اعلیٰ سطح پر سنجیدہ ایکشن نہیں لیا جاتا سوراب کے شہری غیر تربیت یافتہ ہاتھوں میں اپنی جانیں گنواتے رہیں گے۔*