کراچی (کاشی چوہان) — کراچی براڈ کاسٹر لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس جمعرات، 7 اگست 2025 کو بیچ ویو کلب میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جو لائن فیصل نے پیش کی۔
کراچی (کاشی چوہان) —
کراچی براڈ کاسٹر لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس جمعرات، 7 اگست 2025 کو بیچ ویو کلب میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جو لائن فیصل نے پیش کی۔
اجلاس کی صدارت کلب کی صدر لائن عقیلہ حق نے کی، جنہوں نے کلب کا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے غیر فعال (Inactive) لائنز کو متحرک کرنے کے لیے پُر زور اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کلب کی ترقی اور فلاحی سرگرمیوں میں ہر رکن کا فعال کردار ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لائن کاشی چوہان کو بھی کلب کی اہم ذمہ داریاں سونپیں۔
تمام اراکین اور صدر نے لائن عبد الحمید انجم کی بیک وقت بے پناہ مصروفیات کے باوجود لائنز کلب میں بھرپور فعالیت اور شمولیت کو سراہا۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی بنیاد پر انہوں نے اجلاس کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا، جسے تمام اراکین نے بے حد پسند کیا۔
اسی دوران لائن دانیال عبد الحمید نے آج کے مسائل پر کھل کر بات کی اور اراکین کی توجہ اہم نکات کی طرف مبذول کرائی۔ ان کی واضح اور مدلل گفتگو نے اجلاس کے مباحثے کو مزید مؤثر بنا دیا۔
اجلاس میں ممبرشپ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آئندہ تین ماہ کی سرگرمیوں کو حتمی شکل دی گئی۔ طے پایا کہ ان شاء اللہ پہلی سرگرمی 13 اگست کو لانڈھی گورنمنٹ اسکول میں ہوگی، جہاں ضرورت مند طلباء میں 100 رجسٹرز تقسیم کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران کلب فیس کی وصولی کا عمل بھی انجام دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر شکریہ کے کلمات کلب سیکریٹری لائن دانیال عبد الحمید نے پیش کیے۔
اجلاس کے آخر میں پر تکلّف ہائی ٹی سے شرکاء کی تواضع کی گئی، جس کی میزبانی لائن عبد الحمید انجم نے کی۔ تمام شرکاء نے اجلاس کو نہایت مثبت، خوشگوار اور کامیاب قرار دیا۔