آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طرف سے ضلع سرگودھا میں کڈنی سینٹر بنانے کا اعلان۔۔۔!
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی طرف سے ضلع سرگودھا میں کڈنی سینٹر بنانے کا اعلان۔۔۔!
پیپلز پارٹی کے سرگودہا سے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے ضلع سرگودھا کے عوام کیلئے ایک اچھی خبر سنائی ہے۔
چن صاحب کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع سرگودھا کے عوام کے لیے ایک عظیم منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت ضلع سرگودھا میں گردوں کا ایک جدید طبی مرکز قائم کیا جائے گا جس کی متوقع لاگت کم از کم ایک ارب روپے ہے۔
اس مقصد کے لیے بھلوال یا بھیرہ کے نواح میں 5 سے 10 ایکڑ اراضی کی تلاش جاری ہے، تاکہ اس منصوبے سے نہ صرف سرگودھا بلکہ قریبی اضلاع خصوصاً پنڈ دادن خان اور منڈی بہاؤالدین کی غریب اور نادار عوام بھی مستفید ہو سکیں۔
ندیم افضل چن نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص اس کارِ خیر میں زمین عطیہ کرنا چاہے یا سستے داموں فروخت کرنے کا خواہاں ہو، تو فوری طور پر رابطہ کرے۔تاکہ زمین کی خریداری پر کم سے کم خرچ آئے تاکہ زیادہ وسائل طبی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیے جا سکیں۔
پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں پنجاب کا سب سے بڑا SIUT سینٹر (سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) بنے گا۔
یاد رہے کہ SIUT کراچی میں واقع ایک عالمی معیار کا کڈنی سینٹر ہے جس سے پاکستان بھر کے ہزاروں مریض مستفید ہوتے ہیں