November 17, 2026

*🔴جماعت اسلامی 21 تا 23 نومبر لاہور میں اجتماع عام منعقد کریگی، حافظ نعیم الرحمٰن* امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 سے 23 نومبر تک لاہور میں جماعت اسلامی کا عظیم الشان اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

IMG-20250809-WA0051

*🔴جماعت اسلامی 21 تا 23 نومبر لاہور میں اجتماع عام منعقد کریگی، حافظ نعیم الرحمٰن*
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 سے 23 نومبر تک لاہور میں جماعت اسلامی کا عظیم الشان اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں بہت بڑی تحریک شروع کررہی ہے، جماعت اسلامی تاریخی عظیم الشان اجتماع کرکے اپنا لائحہ عمل دے گی، جماعت ملک کے لیے ایک بہترین آپشن بن کر سامنےآئےگی۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان اس ملک سےمایوس ہیں کیونکہ نوکریاں نہیں، کوئی مستقبل نہیں، ملک میں غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، اگر نوجوانوں نے تعلیم حاصل بھی کرلی تو انہیں روزگار ہی نہیں ملتا۔

امیر جماعت اسلامی نے بے نظیرانکم سپورٹ قوم کوبھکاری بنانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کاپروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین سے ٹھیکیداری نظام کے تحت کام لیا جاتا ہے انہیں تو ملازمت کے حقوق بھی حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں ٹرمپ کے درپر جاکر تعریفیں کرتے ہیں، فلس طین میں مظالم پر یورپ بھر میں احتجاج جاری ہیں، جب ظلمت کے پردہ ہٹے ہیں تو سب سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مینار پاکستان پر فلسطینی تحاریک کی جماعتوں اور رہنماؤں کو اپنے پلیٹ پر بلائیں گے، بحرانوں کا نظام عالمی سطح پر ہے، اب عالمی نظام کی ضرورت ہے جو انسانیت کو پیغام دے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ 78 سال کے بعد ججز بھی کہتے عدالتیں انصاف نہیں دیتیں، گلا سڑا عدالتی نظام ہے، 26 ویں ترمیم پاس کروانے والے مجرم ہیں، الیکشن کمیشن خود نااہل ہے وہ نااہلی کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے،الیکشن کمیشن عملاً الیکشن کے علاوہ ہر کام کررہا ہے۔