بہاولنگر (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈی ایس پی چشتیاں محمد اکمل بسر ا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔ اور موقع پر احکامات جاری کیے۔
بہاولنگر (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ڈی ایس پی چشتیاں محمد اکمل بسر ا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔ اور موقع پر احکامات جاری کیے۔
شہری پولیس سے متعلقہ کسی بھی مسئلے،شکایت کی صورت میں میرے دفتر تشریف لائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر حافظ کامران اصغر کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔۔ ڈی ایس پی چثتیاں چوہدری محمد اکمل بسراجو قابلِ فخراورفرض شناس افسرھےانہوں نے لوگوں کے مسائل بڑی دلجوئی سے سنے اور درخواستیں متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایات کی اور رپورٹ مانگی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چشتیاں چوہدری محمد اکمل بسرا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تحصیل بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہ ہوتا ہو تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ چشتیاں کے عوامی سماجی حلقوں نے چوہدری محمد اکمل بسرا ڈی ایس پی چشتیاں کی بہترین اور اعلیٰ کارکردگی ک سراہتے ہوئے زبردست خراِ تحسین پیش کیا