November 17, 2026

سوات کے علاقے بابوزئی میں گزشتہ رات اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب زمرد کی ایک کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں چار مزدور کان کے اندر پھنس کر رہ گئے۔

Screenshot_2025-08-07_183656

سوات کے علاقے بابوزئی میں گزشتہ رات اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب زمرد کی ایک کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں چار مزدور کان کے اندر پھنس کر رہ گئے۔ مزدور اپنے معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ زمین لرز اٹھی اور ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے فوراً امدادی اداروں اور پاک فوج کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ اندھیرے، تنگ راستوں اور مسلسل گرتے ملبے کے باوجود جوانوں نے نہ صرف اپنی تربیت کا مظاہرہ کیا بلکہ انسانی ہمدردی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کئی گھنٹے تک مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔ بالآخر ایک کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کو زندہ اور بحفاظت نکال لیا گیا، جو ایک بڑا انسانی کارنامہ تھا۔

ریسکیو کیے گئے مزدوروں کی آنکھوں میں آنسو تھے، مگر یہ آنسو شکرگزاری کے تھے۔ مقامی افراد نے پاک فوج کے جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے فضا میں گونجنے لگے، جو اس بات کا ثبوت تھے کہ قوم اپنے محافظوں پر ناز کرتی ہے، اور ہر مشکل گھڑی میں اُنہیں اپنے ساتھ پاتی ہے۔

#Swat #PakistanArmy