November 17, 2026

رحیم یار خان ۔۔ یہ واقعہ لیاقت پور مہاجر کالونی کا ھے۔ ملزم کا نام عبداللہ ولد مجاھد ہے۔ یہ لڑکا گلی سے گزر رہا ہوتا ہے، جہاں سامنے ایک چھوٹی بچی بیٹھی ہوتی ہے جس کی عمر تقریباً 5 سے 6 سال کے درمیان ہے۔

FB_IMG_1754571588918

رحیم یار خان ۔۔ یہ واقعہ لیاقت پور مہاجر کالونی کا ھے۔ ملزم کا نام عبداللہ ولد مجاھد ہے۔ یہ لڑکا گلی سے گزر رہا ہوتا ہے، جہاں سامنے ایک چھوٹی بچی بیٹھی ہوتی ہے جس کی عمر تقریباً 5 سے 6 سال کے درمیان ہے۔

لڑکا گزرنے کے دوران اس بچی کے پاس رکتا ہے اور اس سے کچھ باتیں کرتا ہے۔ بات کرنے کے بعد وہ سامنے والی جگہ پر بیٹھ جاتا ہے اور بچی کو اپنے پاس بلاتا ہے۔ اس کے بعد یہ لڑکا اس بچی کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دیتا ہے۔ اور بچی کے ساتھ زنا کی کوشش کرتا ہے پر بچی اسے منح کر دیتی ہے ،
اور وہ رونے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ اپنی ماں کو بلا لے گی۔ اس پر یہ لڑکا وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس لڑکے نے ایسی حرکت کی ہو۔ اس کے خلاف لیاقت پور تھانے میں کئی بار درخواستیں دی جا چکی ہیں، لیکن اس کے والدین نے معافی مانگ کر درخواستیں واپس لے لی ہیں۔ یہ لڑکا اک درندہ صفت انسان بن چکا ہے جو کسی بھی وقت کسی کی بھی بیٹی بہن کے ساتھ کچھ بھی کر سکتا ہے اور اپنے اس پاس کے رہنے والوں کے لیے یہ ناسور بن چکا ہے محلے والے اس سے اور اس کے گھر والوں سے بہت تنگ آ چکے ہیں اب ان کا کہنا ہے کہ ہماری چھوٹی چھوٹی بیٹیاں اپنے ہی گھر کے سامنے محفوظ نہیں رہی محلے میں کافی خوف حراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

ہماری درخواست ہے کہ اس واقعے پر اعلیٰ حکام بشمول آر پی او بہاولپور اور پنجاب حکومت آئی جی پنجاب سی سی ڈی ڈی پی او رحیم یار خان توجہ دیں اور اس ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کی حرکت کرنے کی ہمت نہ کرے۔ اور اگر اس لڑکے کو فوری سزا نہ دی گئی تو وہ مستقبل میں بہت سنگین جرائم کا مرتکب ہو سکتا ہے۔

ایسے واقعات پہلے بھی لیاقت پور شہر میں ہو چکے ہیں، لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی، اس لیے اب سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ اس طرح کا جرم کرنے کی دوبارہ کوئی کوشش نہ کرے۔
اس وقوعہ کی ملزم کے خلاف ایف ائی ار درج ہو چکی ہے اور اب وہ گرفتار ہے لیکن پولیس اس کے ساتھ مہمانوں کاسا سلوک کر رہی ہے اور کوئی پیشرفت نہیں ہے لہذا مدعی مقدمہ کی اپیل ھے کہ اس کیس کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے۔۔۔