November 17, 2026

اہم خبر ⭕، حکومتی امور چلانے ہیں ۔۔ 53 ارب روپے مزید چاہیے۔

Screenshot_2025-08-07_073724

اہم خبر ⭕، حکومتی امور چلانے ہیں ۔۔ 53 ارب روپے مزید چاہیے۔

وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2024-25 میں حکومتی امور چلانے کے اخراجات 892 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو مقررہ ہدف 839 ارب اور نظرثانی شدہ تخمینے 886 ارب روپے سے بھی زیادہ ہیں۔ اس طرح ایک سال میں اخراجات میں تقریباً 108 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ اخراجات 784 ارب روپے تھے جبکہ 2022-23 میں 634 ارب اور 2021-22 میں 547 ارب روپے خرچ کیے گئے تھے۔ دستاویز کے مطابق مالی سال 2025-26 میں اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ہے اور جاری سال کے لیے ان کا ہدف 971 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔