November 26, 2026

خسرہ کی وجہ سے بچونکی ہلاکت۔محکمہ صحت کی ٹیموں کا موضع سنڈھل یونین کونسل نمبر 43میلسی میں تقریباً250گھروں کا وزٹ۔محکمہ صحت کل بھی اپنی سرگرمیاں اس علاقے میں جاری رکھے گی۔

IMG-20250731-WA0240

خسرہ کی وجہ سے بچونکی ہلاکت۔محکمہ صحت کی ٹیموں کا موضع سنڈھل یونین کونسل نمبر 43میلسی میں تقریباً250گھروں کا وزٹ۔محکمہ صحت کل بھی اپنی سرگرمیاں اس علاقے میں جاری رکھے گی۔

میلسی (محمدمختارسولگی)چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر فہد وحید کے مطابق 4بچوں کی خسرہ سے جاں بحق کی خبر کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں نے موضع سنڈھل یونین کونسل نمبر 43میلسی میں تقریباً250گھروں کا وزٹ کیا وہاں کوئی بھی بچہ مزید بخار کے ساتھ نہیں ملا۔عمران کے چار بچوں میں ہی یہ بیماری پائی گئی عمران کی شادی کزن سے ہوئی۔ چاروں بچے میل ہیں اور خسرہ والی علامات انکے والدین نے نہیں بتائیں اور ایک بچہ سیریس حالت میں چلڈرن کمپلیکس ملتان میں داخل ہے جبکہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے شیڈول کے مطابق لگے ہوئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بھی علاقے کا وزٹ کیا ہے اور محکمہ صحت کل بھی اپنی سرگرمیاں اس علاقے میں جاری رکھے گی۔