November 26, 2026

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سالانہ شجرکاری مہم کا آغاز 3اگست بروز اتوار سے کیا جارہا ھے۔

IMG-20250731-WA0222

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سالانہ شجرکاری مہم کا آغاز 3اگست بروز اتوار سے کیا جارہا ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے بانی چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شھزاد نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کا مرکز بن چکا ھے۔اور حالیہ بارشوں سے جانی مالی نقصان قابل افسوس ھے اس وقت ساری قوم کو ملکر شجرکاری کرنی چاھے تاکہ کسی حد تک ھم موسمی تبدیلیوں سے بچ سکیں۔حکومتی اقدامات عملی کے بجائے کاغذات پر زیادہ ھیں۔حکومتی ریکارڈ کے مطابق ہزاروں درخت لگ چکے ھیں لیکن زمینی حقائق یہ ھیں کہ صفر جمع صفر برابر صفر والا معاملہ ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے۔کم پودے لگاھیں گے لیکن انکی حفاظت کا بھی انتظام کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ھے کہ ایک پودا لگاھیں ساتھ اسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی پوری کریں۔