November 26, 2026

پرائیوٹ کمپنی کے زیر نگرانی لاہور اسٹیشن پر وی آئی پی ویٹنگ خ ہال بنایا گیا ہے جہاں آپ 300 روپے میں 3 گھنٹے بیٹھ کر ٹرین کا انتظار

20250730_162247

پرائیوٹ کمپنی کے زیر نگرانی لاہور اسٹیشن پر وی آئی پی ویٹنگ خ ہال بنایا گیا ہے جہاں آپ 300 روپے میں 3 گھنٹے بیٹھ کر ٹرین کا انتظار کر سکتے ہیں 300 روپے میں آپکو پانی کی بوتل اور میٹھے میں کیک وغیرہ دیا جائیگا اس کے علاوہ کھانے کی چیز یں آپ رقم ادا کرکے آرڈر کرسکتے ہیں
دنیا بھر میں تمام ٹرانسپورٹ یہاں تک کہ پاکستان میں ڈائیوو فیصل موورز سکائی ویز و دیگر کمپنیوں نے اپنےاپنے ٹرمینل پر ہر شہر میں وی آئی پی مسافر خانہ بنائے ہوئے ہیں۔
ریلویز یہ سروس بھی 300 روپے میں دے رہی یے۔ انتہائی افسوسناک۔ اسٹیشن پر کوئی انٹرٹینمنٹ کے لئے تو آتا نہیں ہے۔ ٹرین اگر وقت پر روانہ ہو تو کسی کو کیا ضرورت ہے اسٹیشن پر آ کر بیٹھنے کی۔ ہر ایک ٹرین کے وقت سے ایک آدھ گھنٹہ پہلے آتا ہے۔ ٹرین کے اتنے مہنگے ٹکٹ لے کر مسافر کو مسافر خانہ کی سہولت دینا پاکستان ریلوے کا فرض بنتا ہے اور مسافر کا بنیادی حق۔ کوئی شخص بغیر ٹکٹ کے تو پلیٹ فارم پر جا ہی نہیں سکتا۔ کم از کم پلیٹ فارم ٹکٹ ضرور لے کر جاتا ہے۔ تو اس لئے پاکستان ریلوے حکام سے گزارش ہے کہ مسافر خانہ (ویٹنگ ایریا) کی سہولت بنا ایکسٹرا چارجز کے مہیا کی جائے یہ ایک مسافر کا بنیادی حق ہے۔