ہارون آباد ()سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر چار بچوں کو زہر دے دیا، دو سالہ بچہ ابراہیم جاں 3 بچ گئے،ڈی پی او بہاولنگر کا نوٹس ،1 مشتبہ کو
ہارون آباد ()سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر چار بچوں کو زہر دے دیا، دو سالہ بچہ ابراہیم جاں 3 بچ گئے،ڈی پی او بہاولنگر کا نوٹس ،1 مشتبہ کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق بہاولنگر تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں دل دہلا دینے والے واقعہ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر چار معصوم بچوں کو زہریلی مٹھائی کے کھلا دی، جس کے نتیجے میں دو سالہ بچہ ابراہیم جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ متاثر بچوں کی شناخت 10 سالہ نور فاطمہ ،8سالہ ایمان فاطمہ،5سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ فورٹ عباس روڈ ڈاہرانوالہ پر واقع عیسیٰ پٹرولیم کے قریب پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا،ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے اپنے والد اور سوتیلی ماں کے ہمراہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بچوں کے والد نے کچھ عرصہ قبل اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس کے بعد بچے سوتیلی ماں کے زیرِ سایہ پرورش پا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، جس سے دو سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر تین بچوں کی حالت خطر سے باہر بتا جارہی ہے متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، اور سوتیلی ماں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے جسموں سے حاصل کیے گئے نمونے فرانزک لیب بھیجے جائیں گے تاکہ زہر کی نوعیت اور واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ادھر مقامی افراد نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر جرم ثابت ہو جائے تو مجرمہ کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ماں ایسی درندگی کا مظاہرہ نہ کرے۔واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر حافظ کامران اصغر نے نوٹس لیے لیا ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہےتحقیقات اور بچوں کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے،معاملہ کے تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا،واقعہ کی ہر پہلو سے جانچ کی جا رہی ہے،