November 26, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کا جائزہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر قیادت رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ

20250730_162247

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر قیادت رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ

بہاولنگر ()
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے رات گئے اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم، چیف آفیسر بلدیہ، ستھرا پنجاب ٹیم، اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور احمد بھی موجود تھے۔ وفد نے نکاسی آب کے انتظامات، بند نالوں، اور پانی جمع ہونے والے مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور فوری بہتری کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ نکاسی آب کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔