November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئرخوشاب کے زیر اہتمام صنعت زار جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف تصویری

IMG-20240805-WA0412

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئرخوشاب کے زیر اہتمام صنعت زار جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف تصویری نمائش،تقرری مقابلہ جات اور کیوز پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں تصویر ی نمائش اور تقا ریر کے ذریعے مقبو ضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کی عکاسی کی گئی۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ اور ادارہ انچارج میڈم ام فروا ہمدانی،صنعت زار کی طالبات اور اساتذہ موجود تھے۔ڈپٹی ڈائر یکٹر ملک امتیاز احمد مانگٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 5اگست کا اقدام مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی ساز ش ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم استحصال منانے کا مقصد بچوں میں حریت کو جگانا ہے،اسا تذہ اکرام مقبوضہ کشمیر کے ہمارے مسلمان بھائیوں پر بھارتی مظالم سے نئی نسل کو آگاہ کریں۔