ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھیتوں سے خاتون کی لاش برآمد، شناخت ہو گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھیتوں سے خاتون کی لاش برآمد، شناخت ہو گئی
وی او: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 289 ج ب میں کھیتوں کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش ملنے پر سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ بعد ازاں لاش کی شناخت حفیظاں بی بی زوجہ لیاقت علی کے نام سے ہوئی، جن کی عمر تقریباً 40 سے 50 سال بتائی جا رہی ہے اور وہ چک نمبر 519 گ ب کی رہائشی تھیں۔ متوفیہ کے جسم پر ظاہری طور پر کسی بھی قسم کا زخم کا نشان نہیں پایا گیا۔ ورثا موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق حفیظاں بی بی گزشتہ شام اپنے بیٹے کی جانب سے بیرون ملک سے بھیجے گئے پیسے نکلوانے اور موبائل فون کی مرمت کے لیے گھر سے نکلی تھیں مگر واپس نہ لوٹیں۔ فرانزک ٹیم (PFSS) کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔