گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل شاندار روایات کا حامل ادارہ
گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل شاندار روایات کا حامل ادارہ
خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف
گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل صحرا،ءے تھل کا ایک سکول ہے جو یہاں کے بچوں کی تعلیمی پیاس کو بجھانے کےلیےمثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ سکول، صحرا میں ایک نخلستان کی مانند ہے۔ اس ادارہ کو 2011 ء میں سیکنڈری کا درجہ ملا ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک یہ مثالی ادارہ متعدد اعزازات و ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔ جن میں سٹار ہیڈ ٹیچر ایوارڈ، سٹار ٹیچر ایوارڈ، ایس ٹی ای ایم ایواراڈ،آئ ایس اے ایوارڈ اور ہیرو ٹیچر ایوارڈ شامل ہیں۔ 2023 ء میں تعلیمی بورڈ سرگودھا کے سالان امتحان میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا اور اب 2025 ء میں سکول ہذا کے ہونہار طالب علم محمد عثمان حیدر خان نے سالانہ امتحان تعلیمی بورڈ سرگودھا میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اس شاندار کامیابی کا سہرا سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور جملہ فرض شناس سٹاف کے سر ہے ۔ سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ کی اعلی ا خداداد انتظامی صلاحیتوں ، ہردلعزیز ٹیچرز رہنما ایم اللہ دتہ جاوید کی معاونت اور دیگر محنتی اور فرض شناس سٹاف کی بھرپور کوششوں سے یہ ادارہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں روز افزوں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور یوں اس سکول کا تعلیمی ترقی کا سفر جاری و ساری ہے،
بلاشبہ تعلیم ہی وہ واحد اور موثر راستہ ہےجو قوموں کو محرومیوں اور پستیوں سے نکال کر ترقی کی بلند منازل پر فائز کرتاہے۔ اس سکول کی بہترین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا چرچا پورے ضلع میں ہے۔ یہ دراصل اس ادارے کے اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔جنہوں نے سکول کے ماحول کو یکسر بدل کر رکھ دیاہے۔ سکول ھذا کےطلباء سرکاری سطح پر ہونے والے تحصیل و ڈسٹرکٹ لیول کی ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں اس ضمن میں کلچرل شو اور دیگر پروگرامز مقبولیت عامہ کے حامل ہیں۔ اس ادارہ کے سئنیر ہیڈ ماسٹر سمیت تمام اساتذہ کرام اس کی تعمیروترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔مزید برآں سکول کونسل ممبران ، نمائندہ والدین اور معززین علاقہ کا اس ادارے کے ساتھ تعاون بھی قابل صدستائش اور لائق تحسین وآفرین ہے۔ اساتذہ کرام سئنیر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ کی سرپرستی میں نہ صرف طلباء کی علمی تَشنگی کو پورا کر رہے ہیں بلکہ ان کی اخلاقی تربیت کا فریضہ بھی بطریق احسن سرانجام دے رہےہیں۔ پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کلچر ڈے ہر سال 14 مارچ کو پورے پنجاب میں منایا جاتا ہے، گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل میں بھی اس ثقافتی دن کو پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ سرکاری سکولوں میں ہونے والے سالانہ ادبی مقابلہ جات میں بھی سکول ہذا کے طلباء سکول کے سینئر ٹیچر انچارج بزمِ ادب پروگرام کی راہنمائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ کھیل کھیلنے سے جسم چست و چالاک ہوتا ہے اور بچوں کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے کسی بھی تعلیمی ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ہی ضروری ہوتی ہیں، اس میدان میں بھی اس ادارے کے طلباء کسی سے کم نہیں ہیں۔ موجودہ دور جدید سائنس کا دور ہے سائنس کی تعلیم کے لیے صرف کتابوں پر انحصار نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لیے عملی و تجرباتی تعلیم انتہائی ناگزیر ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن ضلع خوشاب نے اس ضرورت کو محسوس کیا اور 2020ء سے اب تک ضلع بھر میں کئی سائنسی مقابلہ جات منعقد کروائے جا چکے ہیں ۔ان تمام مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل کے طلباء نے نہ صرف شرکت کی بلکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اس سکول میں سٹوڈنٹ کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔